مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 429

غسل کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَائِشَۃَص قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلمیَذْکُرُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ عَلٰی کُلِّ اَحْیَانِہٖ۔رواہ صحیح مسلم

" اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت یاد الہٰی میں مصروف رہا کرتے تھے۔" (صحیح مسلم اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی حدیث (جو صاحب مصابیح نے اس موقع پر نقل کی ہے ) ہم انشاء اللہ کتاب الا طعمہ میں ذکر کریں گے" )

تشریح
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی حالت میں ذکر الٰہی اور یاد الہٰی سے غافل نہیں ہوتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواہ حالت ناپاکی میں ہوتے یا بے وضو ہوتے اور یا ان کے علاوہ کسی بھی حالت میں ہوتے اللہ رب العزت کی یاد میں ہمیشہ مشغول رہتے۔
بعض علماء نے لکھا ہے کہ یہاں ذکر سے مراد ذکر قلبی اور قدرت الٰہی کا تفکر ہے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب مبارک ہمہ وقت ذکر الہٰی میں مشغول اور پرور دگار کی قدرتوں پر غور و فکر کرنے میں منہمک رہتا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں