مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 399

وضو کی سنتوں کا بیان

راوی:

وَعَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ قَالَ اِنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَقَالَ ھٰذَا وُضُوْئِی وَوُضُوْءُ الْاَنْبِیَاءِ قَبْلِی وَوُضُوْءُ اِبْرَاھِیْمَ رَوَاھُمَا رَزِیْنٌ وَالنَّوَوِیُّ ضَعَّفَ الثَّانِیَ فِی شَرْحِ مُسْلِمٍ۔

" اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین مرتبہ وضو کیا اور پھر فرمایا کہ " یہ میرا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء علیہم السلام کا وضو ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا وضو ہے" (یہ دونوں حدیثیں رزین نے روایت کی ہیں اور امام نووی رحمہ اللہ تعالیٰ نے شرح مسلم میں دوسری حدیث کو ضعیف کہا۔"

تشریح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کا ذکر کرنے کے بعد پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا جو ذکر کیا ہے اسے تخصیص بعد تعمیم فرماتے ہیں یعنی انبیاء علیہم السلام کا عمومی طور پر ذکر کرنے کے بعد پھر بطور خاص حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسم گرامی کا ذکر کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام طہارت اور نظافت کا بہت زیادہ خیال رکھا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں