مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 398

وضو کی سنتوں کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ اِنَّ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ وَقَالَ نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍ۔

" اور حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ " سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو، دو مرتبہ وضو فرمایا (یعنی اعضاء وضو کو دو ، دوبار دھویا) اور پھر فرمایا کہ " یہ نور کے اوپر نور ہے ۔"

تشریح
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک مرتبہ اعضاء وضو کو دھویا تو اس سے فرض اداء ہوا اور ایک نور ہوا، پھر اس کے بعد جب دوسری مرتبہ دھویا تو سنت اداء ہوئی اور چونکہ یہ بھی نور ہے اس لئے نور کے اوپر نور ہوا۔

یہ حدیث شیئر کریں