وضو کی سنتوں کا بیان
راوی:
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم مَسَحَ بِرَأْسِہِ وَاُذُنَیْہٖ بَاطِنَھُمَا بِالسَّبَابَتَیْنِ وَظَاھِرَ ھُمَا بِاِبْھَا مَیْہٖ۔ (رواہ السنن نسائی)
" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا اور کانوں کے اندر کا مسح اپنی شہادت کی انگلیوں سے اور اوپر کا انگوٹھوں سے کیا۔" (سنن نسائی )