مسواک کرنے بیان
راوی:
وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلملَقَدْ اَکْثَرْتُ عَلَیْکُمْ فِیْ السِّوَاکِ۔(رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ)
" حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا " میں نے تم سے مسواک کے متعلق بہت کچھ بیان کیا ہے۔" (صحیح البخاری )
تشریح :
اس ارشاد کا مقصد مسواک کی فضیلت و اہمیت کو بتانا ہے اور اس پر تاکید فرمانی ہے کہ مسواک زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے اس لئے کہ کسی چیز کو بار بار بیان کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ چیز بڑی اہمیت و فضیلت کی حامل ہے۔