مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 307

وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان

راوی:

وَعَنْ اَبِیْ رَافِعٍ ص قَالَ اَشْھَدُ لَقَدْ کُنْتُ اَشْوِیْ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم بَطْنَ الشَّاۃِ ثُمَّ صَلّٰی وَلَمْ ےَتَوَضَّأْ۔ (صحیح مسلم)

" حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس بات کی قسم کھاتا ہوں کہ میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بکری کا پیٹ (یعنی کے اندر کی چیزیں مثلاً دل کلیجی وغیرہ) بھونتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس میں سے کھاتے) پھر نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے اور وضو نہ کرتے۔" (صحیح مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں