مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 277

پاکیزگی کا بیان

راوی:

وَعَنْہ، قَالَ قَالَ رَسُوْل ُاللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم تَبْلُغُ الْحِلْےَۃ ُمِنَ الْمُؤْمِنِ حَےْثُ ےَبْلُغُ الْوَضُوْئُ۔ (مسلم)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا (جنت میں) مومن کو زیور (وہاں تک) پہنچے گا جہاں تک وضو کا پانی پہنچے گا۔" (صحیح مسلم)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ وضو کا پانی جن اعضاء پر پہنچتا ہے یعنی جو اعضاء وضو میں دھوئے جاتے ہیں جنت میں ان سب اعضاء کی زیورات سے زیب و زینت کی جائے گی، اسی طرح جس کا وضو جتنا زیادہ بہتر اور مکمل یعنی سنت کے مطابق ہوگا جنت میں اس کے اعضاء وضو کی آرائش اتنے ہی اعلیٰ پیمانہ پر ہوگی۔

یہ حدیث شیئر کریں