مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان ۔ حدیث 169

کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان

راوی:

وَعَنْہ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم: ((اِتَّبِعُوْ السَّوَادَ الْاَ عْظَمَ فَاِنَّہُ مِنْ شَذَّ شُذَّ فِی النَّارِ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃ مِنْ حَدِیْثِ اَنَسِ وَابْنُ عَاسِمِ فِی کِتَبِ السُّنَّۃِ)

" اور حضرت عبداللہ ابن عمر راوی راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ بڑی جماعت کی پیروی کرو ! اس لئے کہ جو جماعت سے الگ ہوا وہ تنہا آگ میں ڈالا جائے گا ابن ماجہ نے یہ حدیث کتاب السنۃ سے حدیث انس و ابن عاصم سے روایت کی ہے۔"

تشریح :
اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ انہی اعتقادات کی پیروی کرنی چاہئے جو اکثر علماء کے نزدیک حق ہوں اسی طرح ایسے اقوال و افعال کو قبول کرنا چاہئے جو جمہور علماء سے ثابت ہوں۔ اس حدیث میں لفظ رواہ کے بعد اصل مشکوٰۃ میں جگہ خالی تھی اس لئے کہ صاحب مشکوٰۃ کو اس کتاب کا نام معلوم نہیں ہوا تھا جس سے یہ حدیث نقل کی گئی ہے بعد میں میرک شاہ نے مذکورہ عبارت نقل کی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں