ابر کے وقت کی دعا
راوی:
وَعَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَاَ بْصَرْنَا شَیْئًا مِنَ السَّمَاءِ تَعْنِی السَّھَابَ تَرَکَ عَمَلَہ، وَاسْتَقْبَلَہ، وَقَالَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْہِ فَاِنْ کَشَفَہُ اﷲُ حَمِدَ اﷲُ وَاِنْ مَطَرَتْ قَالَ اَللّٰھُمَّ سَقْیًانَا فِعًا رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالنِّسَائِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ وَالشَّافِعِیُّ وَالْلَفْظُ لَہ،۔
" اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب آسمان سے گھٹا دیکھتے تو ( مباح) کام کاج چھوڑ کر ادھر متوجہ ہو جاتے اور یہ دعا فرماتے " اے اللہ ! جو کچھ اس میں برائی ہو میں اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں اگر اللہ تعالیٰ (بغیر برسائے) آسمان کو صاف کر دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی حمد بیان فرماتے اور اگر بارش شروع ہو جاتی تو یہ دعا فرماتے کہ " اللہ ! نفع دینے والا پانی برسا۔" سنن ابوداؤد، سنن نسائی ، سنن ابن ماجہ، الفاظ شافعی کے ہیں۔"