استسقاء میں چادر پھیرنے کا بیان
راوی:
عَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ خَرَجَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اِلَی الْمُصَلَّی فَاسْتَسْقَی وَحَوَّلَ رِدَاءَ ہُ حِیْنَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَجَعَلَ عِطَافَہ، الْاَیْمَنَ عَلَی عَاتِقِہِ الْاَ یْسَرِوَ جَعَلَ عِطَا فُہُ الْاَ یْسَرَ عَلَی عَاتِقِہِ الْاَیْمَنِ ثُمَّ دَعَا اﷲَ ۔ (رواہ ابوداؤد)
" حضرت عبداللہ ابن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ تشریف لے گئے اور وہاں بارش مانگی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ ہوئے تو اپنی چارد کا دایاں کونا گھما کر اپنے بائیں مونڈے پر لائے اور چادر کا بایاں کو نا گھما کر اپنے دائیں مونڈھے پر لائے پھر اللہ تعالیٰ سے (بارش کے لئے) دعا مانگی ۔" (سنن ابوداؤد)
تشریح
اس حدیث میں استسقاء کے لئے نماز پڑھنے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ صرف دعا کا ذکر کیا گیا ہے