مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ گرہن کے متعلق احادیث کی کتاب ۔ حدیث 1462

سورج گرہن میں غلام آزاد کرنا چاہیے

راوی:

وَعَنْ اَسْمَاءَ بِنْتِ اَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاقَالَتْ لَقَدْ اَمَرَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم بِالْعِتَاقَۃِفی کُسُوفِ الشَّمْسِ(رواہ البخاری )

" اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن میں غلام آزاد کرنے کا حکم فرمایا ہے۔" (صحیح البخاری)

یہ حدیث شیئر کریں