نماز کسوف میں رکوع و سجود کی تعداد
راوی:
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ص قَالَ صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلمحِےْنَ کَسَفَتِ الشَّمْسُ ثَمَانِ رَکَعَاتٍ فِیْ اَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَّعَنْ عَلِیٍّ مِّثْلُ ذَالِکَ۔(صحیح مسلم)
" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے وقت دو رکعت نماز آٹھ رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ اس طرح پرھائی کہ ہر رکعت میں چار چار رکعت اور دو دو سجدے کئے) اور اسی طرح حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی منقول ہے۔" (صحیح مسلم)
تشریح
وعن علی مثل ذلک کا مطلب یہ ہے کہ یا تو حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی یہ روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نماز ادا فرمائی یا پھر یہ کہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارہ میں یہ منقول ہے کہ انہوں نے بھی اس طرح نماز ادا فرمائی۔