ایام قربانی
راوی:
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اَقَامَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم بِا لْمَدِیْنَۃِ عَشْرَ سِنِیْنَ یُضَحِّیَ۔ (رواہ الترمذی)
" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور (ہر سال قربانی) کرتے تھے۔" (جامع ترمذی )
تشریح
قربانی واجب ہونے کی یہ سب سے بڑی دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مداومت فرمائی اور ہمیشہ قربان کرتے رہتے۔"