مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1440

فربہ جانور کی قربانی بہتر ہے

راوی:

وَعَنْ اَبِی سَعِیْدٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُضَحِّیَ بِکَبَشٍ اَقْرَنَ فَحِیْلِ یُنْظُرُ فِی سَوَادٍ وَّیَاکُلُ فِی سَوَادٍ وَّیَمْشِیْ فِی سَوَادٍ۔ (رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجۃ)

" اور حضرت ابوسعید فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے سینگ دار فربہ دنبہ کی قربانی کرتے تھے جو سیاہی میں دیکھتا تھا یعنی اس کی آنکھوں کے گرد سیاہی تھی، سیاہی میں کھاتا تھا اس کا منہ سیاہ تھا اور سیاہی میں چلتا تھا یعنی اس کے پاؤں بھی سیاہ تھے۔" (جامع ترمذی ، سنن ابوداؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ)

تشریح
علماء لکھتے ہیں کہ ایسے جانور کی قربانی کرنا جو بہت فربہ اور موٹاہو مستحب ہے۔ چنانچہ ایک فربہ بکری کی قربانی دو دبلی بکریوں کی قربانی سے افضل ہے۔ ایسے ہی زیادہ گوشت والی بکری کی قربانی کم گوشت والی بکری کی قربانی سے افضل ہے بشر طیکہ گوشت خراب نہ ہو یعنی زیادہ گوشت والی بکری کا گوشت خراب ہو تو پھر اس کی قربانی افضل نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں