مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1431

عید گاہ میں قربانی افضل ہے۔

راوی:

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَذْبَحُ وَےَنْحَرُ بِالْمُصَلّٰی۔(صحیح البخاری)

" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ میں قربانی کے جانور کو ذبح اور نحر کیا کرتے تھے۔" (صحیح البخاری )

تشریح
باب صلوٰۃ العیدین کی پہلی فصل کے آخر میں ذبح اور نحر کے معنی اور ان کے باہم فرق کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے ۔ علماء لکھتے ہیں کہ عید گاہ میں قربانی کرنا افضل ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں