رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ میں قربانی کرتے تھے
راوی:
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےَذْبَحُ وَےَنْحَرُ بِالْمُصَلّٰی۔(صحیح البخاری)
" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
راوی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ میں ذبح اور نحر کرتے تھے۔" (صحیح البخاری )
تشریح
بکری ، دنبہ بھیڑ ، گائے بھینس اور اونٹ یہ جانور خواہ نر ہوں یا مادہ ، ان کے علاوہ دوسرے جانور کی قربانی جائز نہیں، اونٹ کے علاوہ بقیہ جانوروں کے حلال کرنے کو " ذبح" کہتے ہیں اور اونٹ کے حلال کرنے کو " نحر " کہتے ہیں نحر کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اونٹ کو کھڑا کر کے اس کے سینہ میں نیزہ مارا جاتا ہے جس سے وہ گر پڑتا ہے۔ اگرچہ اونٹ کو ذبح کرنا بھی جائز ہے لیکن نحر افضل ہے۔