مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1409

قربانی کا وقت

راوی:

وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ الْبَجَلِیِّ ص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلٰوۃِ فَلْےَذْبَحْ مَکَانَھَا اُخْرٰی وَمَنْ لَّمْ ےَذْبَحْ حَتّٰی صَلَّےْنَا فَلْےَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللّٰہِ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" اور حضرت جندب ابن عبداللہ بجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
راوی ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو آدمی ( قربانی کا جانور) عید قربان کی نماز سے پہلے ذبح کردے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کے بدلے (قربانی کیلئے) دوسرا جانور ذبح کرے اور جو آدمی نماز پڑھنے تک ذبح نہ کرے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے نام پر قربانی کا جانور ذبح کر دے" (یہ قربانی درست ہوگی جس کا ثواب اسے ملے گا۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں