مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ عیدین کا بیان ۔ حدیث 1407

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ ایک راستے سے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے

راوی:

وَعَنْ جَابِرٍص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا کَانَ ےَوْمُ عِےْدٍ خَالَفَ الطَّرِےْقَ۔(صحیح البخاری)

" حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عید کا روز ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راستوں میں فرق کرتے ۔" (صحیح البخاری )

تشریح
یعنی عید گاہ ایک راستے سے تشریف لے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے اور اس کی حکمت یہ تھی تاکہ دونوں راستے اور دونوں راستوں پر رہنے والے جن و انس عبادت کی گواہی دیں۔ اس کے علاوہ اور کئی وجوہ بھی علماء نے لکھی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب احتمال کے درجے میں ہیں۔ علماء نے اپنے اپنے فہم کے مطابق اس کی وجہیں بیان کی ہیں۔ اصل حقیقت اور وجہ کیا تھی؟ یہ اللہ اور اس کا رسول ہی جانتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں