مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 1380

خطبے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی آیتیں پڑھا کرتے تھے

راوی:

وَعَنْ اُمِّ ھِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَۃَ بْنِ النُّعْمَانَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ مَا اَخَذْتُ قۤ وَالْقُرْآنِ الْمَجِےْدِ اِلَّا عَنْ لِّسَانِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےَقْرَأُھَا کُلَّ جُمُعَۃٍ عَلَی الْمِنْبَرِ اِذَا خَطَبَ النَّاسَ۔مسلم

" حارثہ ابن نعمان کی بیٹی حضرت ام ہشام فرماتی ہیں کہ میں نے سورت " ق و القران المجید" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے صرف اس طرح سیکھی ہے کہ آپ ہر جمعے منبر پر جب لوگوں کے سامنے خطبہ ارشاد فرماتے تو یہ سورت پڑھا کرتے تھے اور میں سن سن کر یاد کر لیتی تھی۔" (صحیح مسلم)

تشریح
چونکہ خطبہ میں یکبارگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوری سورت کا پڑھنا ثابت نہیں ہے اس لئے اس حدیث کا مفہوم یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہر جمعہ کے روز خطبہ میں اس سورت کے تھوڑے تھوڑے حصے تلاوت فرماتے ہوں گے۔ اسی طرح ام ہشام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر جمعے میں تھوڑا تھوڑا سن کر پوری سورت یاد کرلی ہوگی ۔ وا اللہ اعلم

یہ حدیث شیئر کریں