خطبے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی آیتیں پڑھا کرتے تھے
راوی:
وَعَنْ ےَّعْلَی بْنِ اُمَےَّۃَص قَالَ سََمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم عَلَی الْمِنْبَرِ وَنَادَوْا ےَا مَالِکُ لِےَقْضِ عَلَےْنَا رَبُّکَ۔صحیح البخاری و صحیح مسلم
" اور حضرت یعلی ابن امیہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ (آیت ) پڑھتے ہوئے سنا ہے ( يٰمٰلِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ) 43۔ الزخرف : 77) اے سردار ! تو اپنے پر رودگار سے کہہ کہ وہ ہمارا کام تمام کرے۔" (صحیح البخاری )
تشریح
اس آیت میں دوزخیوں اور دوزخ کے سردار کے سوال و جواب کا بیان ہے کہ دوزخی دوزخ کے عذاب کی شدت سے گھبرا کر سردار یعنی داروغہ دوزخ سے کہیں گے کہ اے سردار تم اپنے پروردگار سے عرض کرو کہ وہ ہمارا کام تمام کرے یعنی ہمیں موت دیدے تاکہ اس عذاب سے ہمیں چھٹکارا مل جائے " اس کے آگے داروغہ دوزخ کا جواب بھی مذکورہ ہے وہ کہے گا کہ اِنَّکُمْ مَاکِثُوْنَ یعنی موت اور اس عذاب سے چھٹکارا کی تمہاری تمنائیں باطل اور بیکار ہیں تو تم ہمیشہ ہمیشہ اس آگ ہی میں جلتے اور اسی طرح عذاب میں مبتلا رہو گے۔" لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو دوزخ کے عذاب سے ڈرانے کے لئے یہ آیت پڑھا کرتے تھے۔