مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 1373

نماز جمعہ کا وقت

راوی:

وَعَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍص قَالَ مَا کُنَّا نَقِےْلُ وَلَا نَتَغَدّٰی اِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" اور حضرت سہل ابن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جمعے کی نماز سے فارغ ہو کر قیلولہ کرتے تھے اور کھانا کھاتے تھے۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
دوپہر کے وقت استراحت کرنے کو قیلولہ کہتے ہیں خواہ سویا جائے یا نہ سویا جائے ۔ حدیث کا حاصل یہ ہے کہ ہم جمعے کے روز دوپہر کے کھانے اور قیلولہ میں مشغول نہ رہتے تھے بلکہ صبح سویرے نماز جمعہ کے لئے چلے جاتے تھے نماز کے بعد کھانا کھاتے اور قیلولہ کر تے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں