مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 1372

نماز جمعہ کا وقت

راوی:

عَنْ اَنَسٍ ص اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ ےُصَلِّی الْجُمُعَۃَ حِےْنَ تَمِےْلُ الشَّمْسُ۔ (صحیح البخاری)

" حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب کہ آفتاب ڈھل جاتا ۔" (صحیح البخاری )

تشریح
نماز جمعہ پڑھنے کے سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ جب سردی کا موسم ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم آفتاب ڈھلتے ہی جمعے کی نماز پڑھ لیتے تھے مگر شدید گرمی کے دنوں میں ٹھنڈے وقت پڑھتے تھے جیسا کہ آگے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک دوسری روایت سے معلوم ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں