مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز قصر سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1319

سواری پر نماز پڑھنا

راوی:

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعْثَنِیْ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فِیْ حَاجَۃٍ فَجِئْتُ وَھُوَ یُصَلِّی عَلٰی رَاحِلَتِہٖ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَ یَجْعَلُ السُّجُوْدَ اَخْفَضَ مِنَ الرَّکُوْعِ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام سے (کہیں) بھیجا۔ جب میں واپس آیا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کئے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور سجدہ رکوع سے پست تر کرتے تھے۔" (ابوداؤد)

تشریح
حدیث کے آخری الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ آپ رکوع و سجدہ دونوں اشارہ سے کرتے تھے ، چنانچہ سجدے کے لئے تو زیادہ اور رکوع کے لئے کم جھکتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں