مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز قصر سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1318

سواری پر نماز پڑھنا

راوی:

وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا سَافَرَ وَاَرَادَ اَنْ یَتَطَوَّعَ اِسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ بِنَا قَتِہٖ فَکَبَّرَ ثُمَّ صَلّٰی حَیْثُ وَجَّھَہ، رِکَابُہ،۔ ( رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے (یعنی شہر سے باہر نکلتے خواہ مسافر ہوتے یا مقیم) اور نماز نفل پڑھتے کا ارادہ فرماتے تو اپنی اونٹنی کا منہ قبلے کی طرف کرتے اور تکبیر تحریمہ کہتے ، پھر جس طرف سواری منہ کرتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرف نماز پڑھتے رہتے۔" (سنن ابوداؤد)

تشریح
امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک مذکورہ شکل میں قبلے کی طرف منہ کرنا شرط ہے مگر حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک فرض نماز میں تو شرط ہے مگر نفل نماز میں شرط نہیں ہے یعنی جو عذر (حدیث نمبر ٨ میں) ذکر کئے جا چکے ہیں ان کی وجہ سے اگر سواری پر فرض نماز پڑھی جائے تو قبلہ رو ہو کر تکبیر تحریمہ کہنی ضروری ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں