نماز اشراق کی فضیلت
راوی:
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ حَافَظَ عَلٰی شُفْعَۃِ الضُّحٰی غُفِرَتْ لَہ، ذُنُوْبُہ، وَاِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ۔ (رواہ احمد بن حنبل و الترمذی و ابن ماجۃ)
" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جو آدمی ضحی کی دو رکعتوں پر محافظت کرتا ہے (یعنی ہمیشہ پڑھتا ہے) تو اس کے تمام (صغیرہ) گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ دریا کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں۔" (احمد بن حنبل، جامع ترمذی ، سنن ابن ماجہ)