مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ تراویح کا بیان ۔ حدیث 1288

نماز اشراق کی فضیلت

راوی:

وَعَنْ اَنَسَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّی الضُّحٰی ثِنْتَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً بَنَی اﷲُ لَہ، قَصْرًا مِنْ ذَھَبٍ فِی الْجَنَّۃِ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ ابْنُ مَاجَۃَ وَقَالَ التِّرْمِذِیُّ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ لَانَعْرِفُہُ اِلَّا مِنْ ھٰذَا الْوَجْہِ۔

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو آدمی ضحی کی بارہ رکعتیں پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بناتا ہے۔" (جامع ترمذی ، سنن ابن ماجہ) اور امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے کیونکہ ہم بجز اسی سند کی (یعنی جو ترمذی نے اپنی کتاب میں نقل کی ہے) اور کسی سند سے اسے نہیں جانتے۔"

یہ حدیث شیئر کریں