وتر کی قضاء پڑھنی چاہیے
راوی:
وَعَنْ اَبِی سَعَیْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ نَّامَ عَنِ الْوِتْرِ اَوْنَسِیَہ، فَلْیُصَلِّ اِذَا ذَکَرَ وَ اِذَا اسْتَیْقَظَ۔ (رواہ الترمذی و ابوداؤ و ابن ماجۃ)
" اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو آدمی و تر پڑھے بغیر سو جائے یا اسے پڑھنا بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب بھی اسے یاد آئے یا نیند سے بیدار ہو تو (اس کی قضاء) پڑھ لے۔" (جامع ترمذی ِ ابوداؤد، سنن ابن ماجہ)