قبولیت دعا کا وقت
راوی:
وَعَنْ اَبِی اُمَامَۃَ قَالَ قِیْلَ یَارَسُوْلَ اﷲِ اَیُّ الدُّعَآءِ اَسْمَعُ قَالَ جَوْفُ اللَّیْلِ الْاٰخِرُ وَ دُبَرُ الصَّلٰوۃِ الْمَکْتُوْبَاتِ۔ (رواہ الترمذی)
" اور حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ " یا رسول اللہ ! کس وقت کی دعا بہت زیادہ مقبول ہوتی ہے؟" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " آخری تہائی رات میں اور فرض نمازوں کے بعد۔" (جامع ترمذی)