مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1192

نماز تہجد سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تسبیح و دعا

راوی:

وَعَنْ رَبِیْعَۃَ بْنِ کَعْبِنِ اَلْاَسْلَمِیِّ قَالَ کُنْتُ اَبِیْتُ عِنْدَ حُجْرَۃِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَکُنْتُ اَسْمَعُہ، اِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ یَقُوْلُ سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ الْھَوِیَّ ثُمَّ یَقُوْلُ سُبْحَانَ اﷲِ وَبِحَمْدِہٖ الْھَوِیَّ۔ رَوَاہُ النِّسَائِیِّ وَاللتِّرْمِذِیِّ نَحْوَہ، وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ صَحِیْحٌ۔

" اور حضرت ربیعہ کعب اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک کے قریب ہی رات بسر کیا کرتا تھا ، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنا کرتا تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو (تہجد کی) نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو دیر تک سبحان رب العالمین (تمام عالم کا پروردگار پاک ہے) کہا کرتے تھے ، پھر دیر تک کہتے سبحان اللہ وبحمدہ ( اللہ پاک ہے میں اس کے تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتا ہوں (سنن نسائی ) ترمذی نے بھی اسی طرح روایت نقل کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔"

یہ حدیث شیئر کریں