مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1189

رات کو بیداری کے بعد ذکر اللہ کی فضیلت

راوی:

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُّسَلِّمْ یَبَیْتُ عَلٰی ذِکْرٍ طَاھِرًا فَیَتَعَارُّ مِنَ اللَّیْلِ فَیَسْأَلَ اﷲَ خَیْرًاِلَّا اَعْطَاہُ اﷲُ اِیَّاہُ ۔(رواہ احمد بن حنبل و ابوداؤد)

" اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بھی مسلمان رات کو پاکی کی حالت میں (یعنی وضو یا تییم کر کے ) ذکر اللہ کرتا ہوا سو جائے اور پھر رات کو بیدار ہونے کے بعد اللہ سے بھلائی کی دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے (دنیا یا آخرت میں ضرور ہی بھلائی دیتا ہے۔" (مسند احمد بن حنبل ، ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں