مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1176

نماز تہجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کا طریقہ

راوی:

وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ کَانَتْ قِرَا ءَ ۃُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم بِاللَّیْلِ یَرْفَعُ طَوْرًا وَیَخْفِضُ طَوْرًا۔ (رواہ اابوداؤد)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رات کی نماز میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت مختلف ہوتی تھی ۔ کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز سے قرأت فرماتے ہیں اور کبھی پست آواز سے ۔" (ابوداؤد)

نشریح
مطلب یہ ہے کہ جیسا وقت اور موقع دیکھتے اسی کے مطابق قرأت فرماتے، چنانچہ علماء نے لکھا ہے کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تنہا ہوتے اور دوسروں کی نیند خراب ہونے کا خدشہ نہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بآواز بلند قرأت فرماتے تھے اور اگر آس پاس کوئی سویا ہوا ہوتا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نیند اچاٹ ہونے کے خوف سے قرأت پست آواز سے فرماتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں