حائضہ کے طواف الزیارة کا بیان
راوی:
عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ فَقِيلَ لَهُ قَدْ حَاضَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ طَافَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا إِذًا
قَالَ هِشَامٌ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ وَنَحْنُ نَذْکُرُ ذَلِکَ فَلِمَ يُقَدِّمُ النَّاسُ نِسَائَهُمْ إِنْ کَانَ ذَلِکَ لَا يَنْفَعُهُنَّ وَلَوْ کَانَ الَّذِي يَقُولُونَ لَأَصْبَحَ بِمِنًی أَکْثَرُ مِنْ سِتَّةِ آلَافِ امْرَأَةٍ حَائِضٍ کُلُّهُنَّ قَدْ أَفَاضَتْ
حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر کیا صفیہ کا تو لوگوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کو حیض آگیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید وہ ہمیں روکنے والے ہے لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ طواف کر چکیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ نہیں۔
ہشام نے کہا عروہ نے کہا عائشہ نے جب ہم اس کا ذکر کرتے تھے کہ اگر پہلے سے عورتوں کو طواف کے لئے روانہ کر دینا مفید نہیں تو لوگ کیوں بھیج دیتے ہیں اور اگر یہ لوگ جیسے سمجھتے ہیں کہ طواف الوداع کے لئے ٹھہرنا لازم ہے صحیح ہوتا تو منی میں چھ ہزرار عورتوں سے زیادہ حیض کی حالت میں پڑی ہوتیں طواف الوداع کے انتظار میں ۔
Yahya related to me from Malik from Hisham ibn Urwa from his father from A'isha umm al-muminin that the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, mentioned Safiyya bint Huyy and he was told that she had started her period. The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "Perhaps she will delay us." They said, "Messenger of Allah, she has done tawaf," and the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said, "Then she will not delay us."