نماز خوف کا بیان
راوی:
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ يَتَقَدَّمُ الْإِمَامُ وَطَائِفَةٌ مِنْ النَّاسِ فَيُصَلِّي بِهِمْ الْإِمَامُ رَکْعَةً وَتَکُونُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ لَمْ يُصَلُّوا فَإِذَا صَلَّی الَّذِينَ مَعَهُ رَکْعَةً اسْتَأْخَرُوا مَکَانَ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا وَلَا يُسَلِّمُونَ وَيَتَقَدَّمُ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا فَيُصَلُّونَ مَعَهُ رَکْعَةً ثُمَّ يَنْصَرِفُ الْإِمَامُ وَقَدْ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ فَتَقُومُ کُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْ الطَّائِفَتَيْنِ فَيُصَلُّونَ لِأَنْفُسِهِمْ رَکْعَةً رَکْعَةً بَعْدَ أَنْ يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ فَيَکُونُ کُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْ الطَّائِفَتَيْنِ قَدْ صَلَّوْا رَکْعَتَيْنِ فَإِنْ کَانَ خَوْفًا هُوَ أَشَدَّ مِنْ ذَلِکَ صَلَّوْا رِجَالًا قِيَامًا عَلَی أَقْدَامِهِمْ أَوْ رُکْبَانًا مُسْتَقْبِلِي الْقِبْلَةِ أَوْ غَيْرَ مُسْتَقْبِلِيهَا قَالَ مَالِک قَالَ نَافِعٌ لَا أَرَی عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ إِلَّا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر سے جب سوال ہوتا نماز خوف کا کہتے امام آگے بڑھے نماز کو اور کچھ لوگ اس کے پیچھے ہوں تو ان کو امام ایک رکعت پڑھائے اور کچھ لوگ دشمن کے سامنے ہوں تو جب وہ لوگ جو امام کے پیچھے تھے ایک رکعت پڑھ چکیں دشمن کے سامنے چلے جائیں اور سلام نہ پھیریں اور وہ لوگ چلے آئیں جہنوں نے نماز نہیں شروع کی اب وہ لوگ امام کے پیچھے ایک رکعت پڑھیں پھر امام سلام پھیر دے اور باری باری ہر ہر گروہ کے لوگ آکر ایک ایک رکعت اور پڑھ کر نماز اپنی تمام کریں تاکہ ہر ایک گروہ کی دو دو رکعتیں ہو جائیں اور اگر خوف بہت سخت ہو تو کھڑے کھڑے پیادے نماز پڑھ لیں اشارے سے اور سوار سواری پر اگرچہ منہ ان کا قبلہ کی طرف نہ ہو ۔
Yahya related to me from Malik from Nafi that Abdullah ibn Umar, when asked about the fear prayer said, "The imam and a group of people go forward and the imam prays a raka with them, while another group, who have not yet prayed, position themselves between him and the enemy. When those who are with him have prayed a raka they draw back to where those who have not prayed are, and do not say the taslim. Then those who have not prayed come forward and pray a raka with him. Then the imam leaves, as he has now prayed two rakas. Everyone else in the two groups stands and prays a raka by himself after the imam has left. In this way each of the two groups will have prayed two rakas. If the fear is greater than that, then the men pray standing on their feet or mounted, either facing the qibla or otherwise."
Malik said that Nafi said, "I do not believe that Abdullah ibn Umar related it from anyone other than the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace."