موطا امام مالک ۔ جلد اول ۔ کتاب مختلف بابوں کے بیان میں ۔ حدیث 1646

خواب کا بیان

راوی:

عَنْ أَبِی قَتَادَةَ بْنَ رِبْعِيٍّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنْ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ الشَّيْئَ يَکْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِذَا اسْتَيْقَظَ وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ إِنْ شَائَ اللَّهُ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ إِنْ کُنْتُ لَأَرَی الرُّؤْيَا هِيَ أَثْقَلُ عَلَيَّ مِنْ الْجَبَلِ فَلَمَّا سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ فَمَا کُنْتُ أُبَالِيهَا

ابو قتادہ بن ربعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے تو جب کوئی تم میں سے برا خواب دیکھے تو چاہئے کہ بائیں طرف تھتکار دے تین بار اور پناہ مانگے اللہ سے اس کے شر سے پھر وہ اس کو نقصان نہ پہنچائے گا اگر اللہ چاہئے ابوسلمہ نے کہا پہلے میں خواب ایسے دیکھتا جن کا بوجھ میرے اوپر پہاڑ سے بھی زیادہ رہتا جب سے میں نے اس حدیث کو سنا ان کی کچھ پرواہ نہیں کرتا ۔

Yahya related to me from Malik from Yahya ibn Said that Abu Salama ibn Abd ar-Rahman said, "I heard Abu Qatada ibn Ribiyy say that he heard the Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, say, 'The good dream is from Allah, and the bad dream is from shaytan. When you see what you dislike, spit to your left side three times when you wake up, and seek refuge with Allah from its evil. It will not harm you then, Allah willing.' " Abu Salama said, "I would see dreams which weighed on me more heavily than a mountain. When I heard this hadith, I was not concerned about it."

یہ حدیث شیئر کریں