موطا امام مالک ۔ جلد اول ۔ کتاب رہن کے بیان میں یعنی گروی رکھنے کے بیان میں ۔ حدیث 1356

جو ہبہ درست نہیں اس کا بیان

راوی:

عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّيقَ کَانَ نَحَلَهَا جَادَّ عِشْرِينَ وَسْقًا مِنْ مَالِهِ بِالْغَابَةِ فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ وَاللَّهِ يَا بُنَيَّةُ مَا مِنْ النَّاسِ أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَيَّ غِنًی بَعْدِي مِنْکِ وَلَا أَعَزُّ عَلَيَّ فَقْرًا بَعْدِي مِنْکِ وَإِنِّي کُنْتُ نَحَلْتُکِ جَادَّ عِشْرِينَ وَسْقًا فَلَوْ کُنْتِ جَدَدْتِيهِ وَاحْتَزْتِيهِ کَانَ لَکِ وَإِنَّمَا هُوَ الْيَوْمَ مَالُ وَارِثٍ وَإِنَّمَا هُمَا أَخَوَاکِ وَأُخْتَاکِ فَاقْتَسِمُوهُ عَلَی کِتَابِ اللَّهِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا أَبَتِ وَاللَّهِ لَوْ کَانَ کَذَا وَکَذَا لَتَرَکْتُهُ إِنَّمَا هِيَ أَسْمَائُ فَمَنْ الْأُخْرَی فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ ذُو بَطْنِ بِنْتِ خَارِجَةَ أُرَاهَا جَارِيَةً

حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت ابوبکر صدیق نے ان کو ہبہ کئے تھے کھجور کے درخت جن میں سے بیس وسق کھجور نکلتی تھی اپنے باغ مں سے جو غابہ میں تھے جب حضرت ابوبکر کی وفات ہونے لگی انہوں نے کہا اے بیٹی کوئی آدمی ایسا نہیں ہے جس کا مالدار رہنا مجھے پسند ہو بعد اپنے تجھ سے زیادہ اور نہ کسی آدمی کا مفلس رہنا نا پسند ہے مجھ کو بعد اپنے تجھ سے زیادہ میں نے تجھے بیس وسق کھجور کے درخت ہبہ کئیے تھے اگر تو ان درختوں سے کھجور کاٹتی اور ان پر قبضہ کر لیتی تو وہ تیرا مال ہو جاتا اب تو وہ سب وارثوں کا مال ہے اور وارث کون ہیں دو بھائی ہیں تمہارے اور دو بہنیں ہیں تو بانٹ لینا کا کو کتاب اللہ کے موافق حضرت عائشہ نے کہا اے میرے باپ قسم اللہ کی اگر بڑے سے بڑا مال ہوتا تو میں اس کو چھوڑ دیتی لیکن میں حیران ہوں اور دوسری بہن کون ہے حضرت ابوبکر نے کہا وہ جو حبیبہ بنت خارجہ کے پیٹ میں ہے میں اس کو لڑکی سمجھتا ہوں ۔

Malik related to me from Ibn Shihab from Urwa ibn az-Zubayr that A'isha, the wife of the Prophet, may Allah bless him and grant him peace, said, "Abu Bakr as-Siddiq gave me palm trees whose produce was twenty awsuq from his property at al-Ghaba. When he was dying, he said, 'By Allah, little daughter, there is no one I would prefer to be wealthy after I die than you. There is no one it is more difficult for me to see poor after I die than you. I gave you palm-trees whose produce is twenty awsuq. Had you cut them and taken possession of them, they would have been yours, but today they are the property of the heirs, and they are your two brothers and your two sisters, so divide it according to the Book of Allah.' A'isha continued, "I said, 'My father! By Allah, even if it had been more, I would have left it. There is only Asma. Who is my other sister?" Abu Bakr replied, 'What is in the womb of Kharija? (Kharija was the wife of Abu Bakr's 'brother' from the Ansar.) I think that it is going to be a girl.' "

یہ حدیث شیئر کریں