کراء الارض زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
راوی:
عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ سَأَلَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَقَالَ لَا بَأْسَ بِهَا بِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَقُلْتُ لَهُ أَرَأَيْتَ الْحَدِيثَ الَّذِي يُذْکَرُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَقَالَ أَکْثَرَ رَافِعٌ وَلَوْ کَانَ لِي مَزْرَعَةٌ أَکْرَيْتُهَا
عَنْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَکَارَی أَرْضًا فَلَمْ تَزَلْ فِي يَدَيْهِ بِکِرَائٍ حَتَّی مَاتَ قَالَ ابْنُهُ فَمَا کُنْتُ أُرَاهَا إِلَّا لَنَا مِنْ طُولِ مَا مَکَثَتْ فِي يَدَيْهِ حَتَّی ذَکَرَهَا لَنَا عِنْدَ مَوْتِهِ فَأَمَرَنَا بِقَضَائِ شَيْئٍ کَانَ عَلَيْهِ مِنْ کِرَائِهَا ذَهَبٍ أَوْ وَرِقٍ
ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے پوچھا کہ کھتیوں کا کرایہ دینا کیسا ہے انہوں نے کہا کچھ قباحت نہیں سونے یا چاندی کے بدلے میں ابن شہاب نے کہا کیا تم کو رافع بن خدیج کی حدیث نہیں پہنچی سام نے کہا رافع نے زیادتی کی اگر میرے پاس زمین مزروعہ ہوتی تو میں اس کو کرایہ دیتا ۔
عبدالرحمن بن عورف نے ایک زمین کرایہ کو لی ہمیشہ ان کے پاس رہی مرے دم تک ان کے بیٹے نے کہا ہم اس کو اپنی ملک سمجھتے تھے اس وجہ سے کہ معت تک ہمارے پاس رہی جب عبدالرحمن مرنے لگے تو انہوں نے کہا وہ کرایہ کی ہے اور حکم کیا کہ کرایہ ادا کرنے کا جو ان پر باقی تھا سونے یا چاندی کی قسم سے ۔
Malik related to me from Ibn Shihab that he asked Salim ibn 'Abdullah ibn Umar about renting out fields. He said, "There is no harm in it for gold or silver." Ibn Shihab said, "I said to him, 'What do you think of the hadith which is mentioned from Rafi ibn Khadij?'" He said, ''Rafi has exaggerated. If I had a field, I would rent it out."