اس بیان میں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کر تے تھے
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَکَانَ يَلْبَسُهُ فِي يَمِينِهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ فَطَرَحَهُ صلی الله عليه وسلم وَقَالَ لا أَلْبَسُهُ أَبدًا فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔ جس کو اپنے داہنے ہاتھ میں پہنا کرتے تھے صحابہ نے بھی اتباعا سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد وہ انگوٹھی پھینک دی اور فرمایا کہ اس کو کبھی نہیں پہنوں گا اور صحابہ نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں ۔
Hazrat Ibn Umar radiyallahu anhu relates that the Prophet of Allah sallallahu alaihe wasallam had a ring made of gold which he wore on his right hand. The Sahabah radiyallahu anhum in imitating the Prophet of Allah sallallahu alaihe wasallam also had gold rings made for themselves. Thereafter, the Prophet of Allah sallallah alaihe wasallam threw away the gold ring and said, "I will never wear it again."