حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی مبارک کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ نَقْشُ خَاتَمِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم مُحَمَّدٌ سَطْرٌ وَرَسُولٌ سَطْرٌ وَاللَّهُ سَطْرٌ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا اس طرح کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سطر میں تھا رسول دوسری سطر میں لفظ اللہ تیسری سطر (بعض علماء نے لکھا ہے کہ اس کی صورت محمد رسول اللہ تھی کہ اللہ پاک کا نام اوپر تھا یہ مہر گول تھی اور نیچے سے پڑھی جاتی تھی ۔ مگر محققین کی رائے یہ ہے کہ کسی حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا بلکہ ظاہر الفاظ سے (محمد رسول اللہ) معلوم ہوتا تھا۔
It is related from Hazrat Anas radiallahu anhu that the inscription engraved on the ring of Rasulullah sallallahu alayhe wasallam was 'Muhammad Rasullulah, of in the first line was engraved, in the second line 'Rasul, and in the third line 'Allah'.