شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 42

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال جانے کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنِ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ الْعِجْلِيِّ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ التَّيْمِيِّ تَيْمِ الرَّبَابِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم وَمَعِي ابْنٌ لِي قَالَ فَأَرَيْتُهُ فَقُلْتُ لَمَّا رَأَيْتُهُ هَذَا نَبِيُّ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ وَلَهُ شَعَرٌ قَدْ عَلاهُ الشَّيْبُ وَشَيْبُهُ أَحْمَرُ

ابو رمثہ تیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، کہ اپنے بیٹے کو ساتھ لئے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ لوگوں نے مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتلایا (کہ یہ تشریف فرما ہیں غالباً یہ پہلے سے پہچانتے نہ ہوں گے۔) میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو مجھے یہ کہنا پڑا کہ واقعی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے سچے نبی ہیں ۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم دو سبز کپڑے پہنے ہوئے تھے (یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی بھی سبز تھی اور چادر بھی سبز تھی) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند بالوں پر بڑھاپے کے آثار غالب ہو گئے تھے لیکن وہ بال سرخ تھے

Abu Rimtha Taymi R.A. says: "I went with my son to Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam). (Probably he had not see Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) before). When
I saw him I said to myself immediately, 'This is the true Messenger of Allah'. At that time Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) was wearing two pieces of green clothing. (His lungi -sarong,waist-wrap- and shawl were both green). On a few hairs there were signs of old age, but those hair were red".

یہ حدیث شیئر کریں