شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 40

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال جانے کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلائِ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ شِبْتَ قَالَ شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَالْوَاقِعَةُ وَالْمُرْسَلاتُ وَعَمَّ يَتَسَائَلُونَ وَإِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ

ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں ، کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بوڑھے ہو گئے (اس کی کیا وجہ ؟ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعتدال اس کا مقتضی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جوان ہی رہتے یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر شریف کا مقتضی یہ تھا کہ آپ اس وقت تک جوان رہتے)۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے سورت ہود، سورت واقعہ، سورت مرسلات، سورت عم یتسائلون ، سورت اذا الشمس کورت، ان سورتوں نے بوڑھا بنا دیا۔

Ibne Abbas R.A. reports: "Abu Bakr R.A. once said, 'O Messenger of Allah, you have become old'. (What is the reason? Due to this mild and soft temperament he ought to be young, and also according to his age he could be still called young). Rasulullah
(Sallallahu alaihe wasallam) replied: "The recitation of Surahs Hud, Waaqiah, Mursalat, Amma and Kuwwirah has made me old'".

یہ حدیث شیئر کریں