شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 389

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا تذکرہ

راوی:

حدثنا محمد بن علي قال سمعت أبي يقول قال عبد الله ابن المبارک إذا ابتليت بالقضائ فعليک بالأثر

عبداللہ بن مبارک بڑے ائمہ حدیث میں سے ہیں ۔ فقہا اور صوفیہ میں بھی ان کا شمار ہے بڑے شیخ عابد زاہد تھے اور حدیث کے حافظوں میں گنے جاتے ہیں ۔ تاریخ کی کتابوں میں بڑے فضائل ان کے لکھے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ اگر کبھی قاضی اور فیصل کنندہ بننے کی نوبت آئے تو منقولات کا اتباع کیجیو۔

'Abdullah bin Mubaarak (was a great muhaddith, who is also counted among the jurists and sufis; a great shaykh, 'aabid and a pious and cautious person. He is also among those who memorised the hadith (Hafiz of Hadith). Many of his virtues and capabilities have been mentioned in the book of history. He said: ''If every one becomes a judge or arbirtrator, then always follow that which has been narrated''.

یہ حدیث شیئر کریں