حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں میں کنگھا کرنے کا بیان۔
راوی:
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ هُوَ الرَّقَاشِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم يُکْثِرُ دَهْنَ رَأْسِهِ وَتَسْرِيحَ لِحْيَتِهِ وَيُکْثِرُ الْقِنَاعَ حَتَّی کَأَنَّ ثَوْبَهُ ثَوْبُ زَيَّاتٍ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک پر اکثر تیل کا استعمال فرماتے تھے اور اپنی داڑھی مبارک میں اکثر کنگھی کیا کرتے تھے۔ اور اپنے سر مبارک پر ایک کپڑا ڈال لیا کرتے تھے جو تیل کے کثرت استعمال سے ایسا ہوتا تھا جیسے تیلی کا کپڑا ہو۔
Hazrat Anas (Radiallahu anhu) reports, "Sayyidina Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) often rubbed oil in his head and also often combed his beard. He put a cloth over his head, which became like an oil cloth due to the frequent use of oil."