ان کلمات کا ذکر جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے قبل کھانے کے بعد فرمایا کرتے تھے۔
راوی:
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ جَنْدَلٍ الْيَافِعِيِّ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم يَوْمًا فَقَرَّبَ طَعَامًا فَلَمْ أَرَ طَعَامًا کَانَ أَعْظَمَ بَرَکَةً مِنْهُ أَوَّلَ مَا أَکَلْنَا وَلا أَقَلَّ بَرَکَةً فِي آخِرِهِ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ کَيْفَ هَذَا قَالَ إِنَّا ذَکَرْنَا اسْمَ اللهِ حِينَ أَکَلْنَا ثُمَّ قَعَدَ مَنْ أَکَلَ وَلَمْ يُسَمِّ اللَّهَ تَعَالَی فَأَکَلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے ، کہ کھانا سامنے لایا گیا میں نے آج جیسا کھانا کہ جو ابتداء یعنی کھانے کے شروع کے وقت نہایت بابرکت معلوم ہوتا ہو اور کھانے کے ختم کے وقت بالکل بے برکت ہو گیا ہو کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس لئے حیرت سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شروع میں ہم لوگوں نے بسم اللہ کے ساتھ کھانا شروع کیا تھا اور اخیر میں فلاں شخص نے بدون بسم اللہ پڑھے کھایا اس کے ساتھ شیطان شریک ہو گیا۔
Abu Ayyub Ansaari Radiyallahu'Anhu reports: "We were once present in the assembly of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. Food was brought to him. 1 did not observe any food that had so much barakah at the beginning and at the end of which there was no barakah left in the food. We therefore asked Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam reason?. He replied: 'In the beginning we all recited 'Bismillah' before we began eating. Then someone in the end joined us, and did not recite ''Bismillah'. The shayiaan ate with him"'.