حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کے وقت وضو کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم خَرَجَ مِنَ الْخَلائِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ الطَّعَامُ فَقَالُوا أَلا نَأْتِيکَ بِوَضُوئٍ قَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلاةِ
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے فراغت پر باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کھانا حاضر کیا گیا اور وضو کا پانی لانے کے لئے پوچھا گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے وضو کا اسی وقت حکم ہے جب نماز کا ارادہ کروں ۔
Ibn'Abbaas Radiyallahu'Anhu says: "Once when Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam came out of the toilet, after relieving himself from the call of nature, food was served to him. They asked if water for wudu should be brought? He replied: 'I have been commanded to perform wudu when 1 perform salaah"'.