شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 168

حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي فَائِدٌ مَوْلَی عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَی رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ جَدَّتِهِ سَلْمَی أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ جَعْفَرٍ أَتَوْهَا فَقَالُوا لَهَا اصْنَعِي لَنَا طَعَامًا مِمَّا کَانَ يُعْجِبُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَيُحْسِنُ أَکْلَهُ فَقَالَتْ يَا بُنَيَّ لا تَشْتَهِيهِ الْيَوْمَ قَالَ بَلَی اصْنَعِيهِ لَنَا قَالَ فَقَامَتْ فَأَخَذَتْ مِنْ شَعِيرٍ فَطَحَنَتْهُ ثُمَّ جَعَلَتْهُ فِي قِدْرٍ وَصَبَّتْ عَلَيْهِ شَيْئًا مِنْ زَيْتٍ وَدَقَّتِ الْفُلْفُلَ وَالتَّوَابِلَ فَقَرَّبَتْهُ إِلَيْهِمْ فَقَالَتْ هَذَا مِمَّا کَانَ يُعْجِبُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَيُحْسِنُ أَکْلَهُ

سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ امام حسن اور عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہم ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو جو کھانا پسند تھا اور اس کو رغبت سے نوش فرماتے تھے وہ ہمیں پکا کر کھلاؤ۔ سلمیٰ نے کہا پیارے بچو اب وہ کھانا پسند نہیں آئے گا (وہ تنگی میں ہی پسند ہوتا تھا) انہوں نے فرمایا کہ نہیں ضرور پسند آئے گا وہ اٹھیں اور تھوڑے سے جو لے کر ہانڈی میں ڈالے اور اس پر ذرا سا زیتون کا تیل ڈالا اور کچھ مرچیں اور زیرہ وغیرہ پیس کر ڈالا اور پکا کر رکھا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پسند تھا۔

Hazrat Salma radiyallahu anha says that Hazrat Hasan, Hazrat Abdullah ibn Abbas and Hazrat Abdullah ibn Ja’far Sadiq radiyallahu anhum came to her and said, “Cook for us the food that Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam liked and ate with pleasure.”
She replied, “O’ my children, you will not like it now.” (It was only liked in times of hardships.)
They replied, “Of course, we will surely like it.” She got up and took a bit of barley, (crushed it) and put it in a pot, and poured a little olive oil over it, then crushed some chillies and spices and added it to the pot and served it, saying, “This is what Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam loved (and ate with pleasure).”

یہ حدیث شیئر کریں