شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 113

ضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمَّتِي تُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهَا قَالَ بَيْنَا أَنَا أَمشِي بِالْمَدِينَةِ إِذَا إِنْسَانٌ خَلْفِي يَقُولُ ارْفَعْ إِزَارَکَ فَإِنَّهُ أَتْقَی وَأَبْقَی فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّمَا هِيَ بُرْدَةٌ مَلْحَائُ قَالَ أَمَا لَکَ فِيَّ أُسْوَةٌ فَنَظَرْتُ فَإِذَا إِزَارُهُ إِلَی نِصْفِ سَاقَيْهِ

عبید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں ، کہ میں مدینہ منورہ میں ایک مرتبہ جا رہا تھا کہ میں نے ایک شخص کو اپنے پیچھے سے یہ کہتے سنا کہ لنگی اوپر اٹھاؤ کہ اس سے (نجاست ظاہری اور باطنی تکبر وغیر سے) نظافت بھی زیادہ حاصل رہتی اور کپڑا زمین پر گھسٹ کر خراب اور میلا ہونے سے محفوظ رہتا ہے میں نے کہنے والے کی طرف متوجہ ہو کر دیکھا تو آپ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ میں نے عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ ایک معمولی سی چادر ہے (اس میں کیا تکبر ہو سکتا ہے اور کیا اس کی حفاظت کی ضرورت ہے) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی مصلحت تیرے نزدیک نہیں تو کم از کم میرا اتباع تو کہیں گیا ہی نہیں میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی کو دیکھا تو نصف ساق تک تھی۔

Hazrat Ubaid bin Khalid radiyallahu anhu says, "I was once going to Madinah Munawwarah. I heard a person from behind me say, "Wear the lungi higher because it avoids physical and spiratual najaasah (impurities)." (The lungi will remain cleaner and will not become dirty by being dragged on the ground.)
When I turned to see who was talking, I saw that it was Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam. I said, "O' Rasoolullah, this is a simple lungi, how can one become proud, and it is necessary to look after it (keep it clean)?"
Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam replied, "If you see no benefit in it, your following me has not ceased."
While Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam was telling me this, I saw that his lungi reached till half his shin."

یہ حدیث شیئر کریں