شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 1

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کا بیان

راوی:

حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلاَ بِالْقَصِيرِ وَلاَ بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ وَلاَ بِالآدَمِ وَلاَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلاَ بِالسَّبْطِ بَعَثَهُ اللَّهُ تَعَالَی عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَکَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ تَعَالَی عَلَی رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَائَ

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نہ بہت لانبے قد کے تھے نہ پستہ قد (جس کو ٹھگنا کہتے ہیں) بلکہ آپ کا قد مبارک درمیانہ تھا اور نیز رنگ کے اعتبار سے نہ بالکل سفید تھے چونہ کی طرح ، نہ بالکل گندم گوں کہ سانولا بن جائے (بلکہ چودھویں رات کے چاند سے زیادہ روشن پُرنور اور کچھ ملاحت لئے ہوئے تھے) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بالکل سیدھے تھے نہ بالکل پیچدار (بلکہ ہلکی سی پیچیدگی اور گھونگریالہ پن تھا) چالیس برس کی عمر ہوجانے پر حق تعالیٰ جل شانہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی بنایا پھر آپ صلی اللہ علہی وسلم نے مکہ مکرمہ مںل دس سال قاسم فرمایا اور دس سال مدینہ منورہ مںہ رہے اور ساٹھ سے کچھ اوپر تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علہں وسلم کو وفات دے دی اور آپ صلی اللہ علہ وسلم کے سر مبارک اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔

Anas (Radiallahu Anhu) reports: "Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) was neither tall nor was he short (like a dwarf–He was of medium stature). In complexion, he was he was neither very white like lime, nor very dark, nor brown which results in darkness (he was illuminant, more luminous than even the full-moon on the 14th night).
The hair of Rasullullah (Sallallahu alaihe wasallam) was neither very straight nor very curly (but slightly wavy). When he attained the age of forty, Allah the Almighty granted him nubuwwah (prophethood).He lived for ten years in Makkah (commentary) and in Madina for ten years. At that time there were not more than twenty white hair on his mubarak (blessed) head and beard." (This will be described in detail in the chapter on white hair of Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam).

یہ حدیث شیئر کریں