فتنہ میں زبان روکے رکھنا ۔
راوی: علی بن محمد , یعلی , اعمش , ابراہیم , ابوالشعثاء فرماتے ہیں کہ کسی نے ابن عمر
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَی عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي الشَّعْثَائِ قَالَ قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ إِنَّا نَدْخُلُ عَلَی أُمَرَائِنَا فَنَقُولُ الْقَوْلَ فَإِذَا خَرَجْنَا قُلْنَا غَيْرَهُ قَالَ کُنَّا نَعُدُّ ذَلِکَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّفَاقَ
علی بن محمد، یعلی، اعمش، ابراہیم، حضرت ابوالشعثاء فرماتے ہیں کہ کسی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ ہم اپنے حکام کے پاس جا کر بات چیت کرتے ہیں اور جب ہم ان کے پاس سے نکل آتے ہیں تو ان باتوں کے خلاف کہتے ہیں (مثلا ان کے سامنے تعریف کرنا اور پس پشت مذمت کرنا) فرما یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہدمبارک میں ہم اسے نفاق شمار کرتے تھے۔
It was narrated that Abu Sha`tha` said: “It was said to Ibn Umar:
‘We enter upon our rulers and say one thing, when we leave them we say something else.' He said: At the time of Messenger of Allah P.B.U.H , we used to regard that as hypocrisy.'''(sahih)