فتنہ میں حق پر ثابت قدم رہنا۔
راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , عوف , حسن , اسید بن متشمس , ابوموسی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَسِيدُ بْنُ الْمُتَشَمِّسِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ لَهَرْجًا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْهَرْجُ قَالَ الْقَتْلُ فَقَالَ بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَقْتُلُ الْآنَ فِي الْعَامِ الْوَاحِدِ مِنْ الْمُشْرِکِينَ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِقَتْلِ الْمُشْرِکِينَ وَلَکِنْ يَقْتُلُ بَعْضُکُمْ بَعْضًا حَتَّی يَقْتُلَ الرَّجُلُ جَارَهُ وَابْنَ عَمِّهِ وَذَا قَرَابَتِهِ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَعَنَا عُقُولُنَا ذَلِکَ الْيَوْمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُنْزَعُ عُقُولُ أَکْثَرِ ذَلِکَ الزَّمَانِ وَيَخْلُفُ لَهُ هَبَائٌ مِنْ النَّاسِ لَا عُقُولَ لَهُمْ ثُمَّ قَالَ الْأَشْعَرِيُّ وَايْمُ اللَّهِ إِنِّي لَأَظُنُّهَا مُدْرِکَتِي وَإِيَّاکُمْ وَايْمُ اللَّهِ مَا لِي وَلَکُمْ مِنْهَا مَخْرَجٌ إِنْ أَدْرَکَتْنَا فِيمَا عَهِدَ إِلَيْنَا نَبِيُّنَا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنْ نَخْرُجَ کَمَا دَخَلْنَا فِيهَا
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، عوف، حسن، اسید بن متشمس، حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا قیامت کے قریب ہرج (خون ریزی) ہوگی۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ہرج سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا خون ریزی کسی مسلمان نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ہم تو اب بھی ایک سال میں اتنے اتنے مشرکوں کو قتل کر دیتے ہیں اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مشرکوں کا قتل نہ ہوگا بلکہ تم ایک دوسرے کو قتل کرو گے حتی کہ مرد اپنے پڑوسی کو، چچازاد بھائی کو، قرابت دار کو قتل کرے گا لوگوں میں کسی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اس وقت ہماری عقلیں قائم ہوں گی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ اس زمانہ میں اکثر لوگوں کی عقلیں سلب ہو جائیں گی اور ذروں کی طرح (ذلیل وخوار) لوگ باقی رہ جائیں گے۔ پھر حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا واللہ میرا گمان ہے کہ میں اور تم اس زمانہ کو پائیں گے اور واللہ اگر وہ زمانہ ہم پر آیا تو ہمارے لئے (اس جنگ سے) نکلنے کی کوئی راہ نہ ہوگی جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں سے نہ نکل سکیں گے جیسے داخل ہوئے تھے ویسے ہی۔
Abu Musa narrated that the Messenger of Allah said: "Before the Hour comes there will be Harj. I said “O Messenger of Allah, what is Harj?” He said: Killing.” Some of the Muslims said: “0 Messenger of Allah now we kill such and such a number of the idolators in one year.” The Messenger of Allah said: “That will not be like killing the idolatorsi rather you will kill one another, until a man will kill his neighbor and son of the cousin and a relative. Some of the people said: “0 Messenger of Alla will we be in our right minds that day?” The Messenger of Allah said: “No, reason will be taken away from most of the people at that thne, and there will be left the insignificant people who have no reason.” (Sahih) Then Ash’ari said: “By Allah, I think that you and I wifi see that, and by Allah, you and I will have no way out, if we see that which our Prophet described to us except the way we entered it.”