اہل ایمان کے خون اور مال کی حرمت
راوی: ہشام بن عمار , عیسیٰ بن یونس , اعمش , ابوصالح , ابوسعید
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَلَا إِنَّ أَحْرَمَ الْأَيَّامِ يَوْمُکُمْ هَذَا أَلَا وَإِنَّ أَحْرَمَ الشُّهُورِ شَهْرُکُمْ هَذَا أَلَا وَإِنَّ أَحْرَمَ الْبَلَدِ بَلَدُکُمْ هَذَا أَلَا وَإِنَّ دِمَائَکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ عَلَيْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَةِ يَوْمِکُمْ هَذَا فِي شَهْرِکُمْ هَذَا فِي بَلَدِکُمْ هَذَا أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ قَالُوا نَعَمْ قَالَ اللَّهُمَّ اشْهَدْ
ہشام بن عمار، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابوصالح ، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا غور سے سنو سب سے زیادہ حرمت والا آج کا دن ہے سنو سب سے زیادہ حرمت والا مہینہ یہ مہینہ ہے سب سے زیادہ حرمت والا شہر یہ (مکہ) ہے غور سے سنو تمہارے (مسلمانوں کے) خون اور اموال تمہارے اوپر اسی طرح حرام ہیں جیسے آج کے دن کی اس ماہ اور اس شہر میں حرمت بتاؤ کیا میں نے پہنچا دیا سب نے عرض کیا جی ہاں فرمایا اللہ گواہ رہنا
It was narrated that Abu Sa’eed said: “The Messenger of A said, during the Farewell Pilgrimage: ‘Is not the most sacred of your days this day, is not the most sacred of your months this month, is not the most sacred of your lands this land? Your blood and your wealth are as sacred to you as this day of yours in this month of yours in this land of yours. Have I not conveyed (the message)?’ They said: ‘Yes.’ He said: ‘0 Allah, bear witness.” (Sahih)